میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مطالبات پورے نہ ہوئے تو مذاکرات ختم،پی ٹی آئی کا اعلان

مطالبات پورے نہ ہوئے تو مذاکرات ختم،پی ٹی آئی کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات ختم کرنے کی بات کی ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حکومت سے مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری سمیت اپنی اور کارکنوں کی عدالت کے ذریعے رہائی کی شرط رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اگر ان مطالبات میں سے کوئی ایک بھی مطالبہ نہیں ماناگیا تو پھر مذاکرات ختم ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے اہم رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ 12 دن گذر جانے کے بعد ہم ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھ سکے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے وعدے کے مطابق مطالبات باضابطہ تحریری شکل میں پیش نہ کیے تو مشکلات پیش آسکتی ہیں، حکومت اپنی یقین دہانی پر عمل کرتے ہوئے پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کو عمران خان سے ملاقات کی سہولت فراہم کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹوں کے درمیان اب تک دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پہلی ملاقات 23 دسمبر 2023 کو ہوئی تھی جب کہ دوسری ملاقات 2 جنوری کو ہوئی۔دونوں ملاقاتوں کے دوران مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے ، پی ٹی آئی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیے گئے جب کہ حکومت نے اگلی ملاقات میں تمام مطالبات تحریری طور پر مانگے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں