میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس ، فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ، عمران خان کی ٹیم لاعلم

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس ، فیصلہ ایک بار پھر مؤخر ، عمران خان کی ٹیم لاعلم

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کی تاریخ میں ممکنہ تبدیلی پر عمران خان کی قانونی ٹیم کے ممبر کا اہم بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کی تاریخ میں تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں اور ایسی افواہ ہے کہ کیس کا فیصلہ کل نہیں بلکہ 10 سے 12 دن بعد سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی کی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ٹریننگ بھی شیڈول ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں چھ جنوری کو پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ٹریننگ شیڈول ہے ، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کی ٹریننگ بھی شیڈول ہے۔اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے قانونی ٹیم کے رکن خالد یوسف چوہدری کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 6 جنوری یعنی کل کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے تاہم تاریخ کی تبدیلی سے متعلق انہیں کچھ معلوم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کیس ہے مگر ابھی تک ہمیں نہیں بتایا گیا کل فیصلے کی تاریخ تبدیل ہو چکی ہے یا نہیں، عدالتی عملے سے رابطہ کیا ان کی طرف سے بھی ابھی تک نہیں بتایا گیا کہ تاریخ تبدیل ہوچکی ہے ۔خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہم دیکھ رہے ہیں کہ شاید فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے ، اور سوشل میڈیا پر یہ بھی چل رہا ہے کہ 10،12 دن بعد فیصلہ آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عدلیہ اور لیگل سسٹم پر بہت بڑا سوال ہے کہ جن کے خلاف کیس ہے ان کو ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف محفوظ شدہ فیصلہ کل سنائے گی۔190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کیس کی سماعت کریں گے ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں