میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوئی سدرن،سرکاری ادارے 2 کھرب 70 روپے کے نادہندہ

سوئی سدرن،سرکاری ادارے 2 کھرب 70 روپے کے نادہندہ

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سوئی سدرن گیس کمپنی کا دُہرا معیار، سرکاری ادارے 2 کھرب 70 روپے کے نادہندہ نکلے ، ایس ایس جی ایل انتظامیہ وصولی میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ مالی سال 2022-23 کے دوران کئی سرکاری اداروں سے گیس چارجز اور لیٹ پیمنٹ سرچارج (ایل پی ایس) کی بھاری رقوم حاصل نہیں کر سکی، جینکو اور واپڈا 8 ارب 57 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے ، کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی ایل کو ایک کھرب 76 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی، پاکستان اسٹیل مل 84ارب 65 کروڑ روپے کی نادہندہ ہے ، 35مختلف صنعتی اداروں نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو 52 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا نہیں کئے جس پر نجی صنعتی اداروں کے گیس کنیکشنز منقطع کئے گئے ہیں۔ پاکستان اسٹیل مل نے گیس بلز کی مد میں بقایاجات ادا کرنے کے بجائے اسٹیل مل کی زمین سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو فروخت کر کے دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے لیکن ایس ایس جی سی ایل کی سست روی کے باعث زمین ایس ایس جی سی ایل کے حوالے نہیں ہو سکی۔ اعلیٰ حکام نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ سرکاری ادارے سے اربوں روپے کی وصولی نہیں ہو سکی جس پر انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ 18کروڑ وصول کئے گئے ہیں جس پر اعلیٰ حکام نے 2کھرب 70 ارب روپے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ اور کے الیکٹرک کچھ ہزار روپے کا بل ادا نہ ہونے پر کنکشن منقطع کر دیتے ہیں لیکن کے الیکٹرک خود ایک کھرب 72 ارب روپے کی نادہندہ ہے لیکن اس کو ایس ایس جی سی ایل کی رقم ادا کرنے کا خیال نہیں ہوتا، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ شہریوں کے گیس کنیکشنز ہزاروں روپے بل پر منقطع کرتی ہے لیکن کے الیکٹرک سمیت دیگر اداروں کو کھربوں روپے کی بقایاجات کے باوجود گیس فراہمی جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں