میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،ماسٹر پلان کے بر خلاف ناجائز تعمیرات، بنیادی ڈھانچہ تبدیل

سندھ بلڈنگ ،ماسٹر پلان کے بر خلاف ناجائز تعمیرات، بنیادی ڈھانچہ تبدیل

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج قمر قائم خانی سسٹم کے تحت کراچی میں ماسٹر پلان کے بر خلاف ناجائز تعمیرات جاری ہیں۔ منظم پلاننگ کے تحت شہر کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جارہا ہے۔ شہر بھر میں لاقانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے کمزور عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔ ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی میں بھی ڈپٹی ڈائریکٹر نجم الدین قریشی نے بغیر نقشوں کے تعمیرات شروع کر وا دی ہیں۔ ماضی میں بھی تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھا کر گلشن اقبال میں بغیر نقشوں اور منظوری کے تعمیرات سے کروڑوں روپے سسٹم کو کما کر دیئے تھے۔ نارتھ کراچی میں تعیناتی کے بعد بھی خطیر رقوم بٹورنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ یہاں بھی سسٹم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ناجائز تعمیرات کی سرپرستی شروع کر رکھی ہے۔ اے ڈی خاور حیات سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاطف شیروانی نے نارتھ کراچی سیکٹر 9 کے پلاٹ نمبر R182 اور R420 پر بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں