میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں 13خاندانوں کا قتل عام ،مزید125شہید ، 318زخمی

غزہ میں 13خاندانوں کا قتل عام ،مزید125شہید ، 318زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 13خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں 125شہید اور 318زخمی ہوئے۔وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے حوالے پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 22438شہید اور 57614زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کر کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے 70فیصد متاثرین بچے اور خواتین ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ صحت کے نظام کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 326ہیلتھ اہلکار شہید اور 121ایمبولینسز کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے جان بوجھ کر 150صحت کے اداروں کو نشانہ بنایا اور غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں 30ہسپتالوں اور 53مراکز صحت کو خدمات سے محروم کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں