میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ووٹ کا تناسب کم ہونے کا فائدہ سرکاری جماعتوں کو ہوگا، آفاق احمد

ووٹ کا تناسب کم ہونے کا فائدہ سرکاری جماعتوں کو ہوگا، آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

چیئر مین آفاق احمد نے آج مختلف علاقوں کے نامزد امیدواروں سے ملاقات کی اور انتخابی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ مختلف جماعتیں اپنے انتخابی منشور کے زریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں،ایک مخصوص جماعت نے اپنے منشور میں محصورین مشرقی پاکستان کی واپسی کی بات کی ہے جبکہ ہمیشہ اقتدار میں رہنے والی اس جماعت نے قومی یا صوبائی اسمبلی میں محصورین کی واپسی کیلئے قرارداد تو دور کی بات ہے تذکرہ تک نہیں کیا،منشور میں کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی بات کرنے والے عمران حکومت میں حصہ دار تھے اور عمران حکومت نے کوٹہ سسٹم کی مدت ختم ہونے پر اسے غیر معینہ مدت کیلئے انکی موجودگی میںدوبادہ مسلط کردیا اور یہ اقتدار سے چمٹے رہے ،وزارتوں میں رہ کر نوکریاں غیر مہاجر وں کو فروخت کرنے والے بے روزگاری کے خاتمے کی بات کرکے عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ جس جماعت نے پہلے کسی اور کے کہنے پر اٹھارویں ترمیم کی حمایت کی تھی آج پھر کسی کے کہنے پر اٹھارویںآئینی ترمیم کے خاتمے اور تبدیلی کی بات کررہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں