الیکشن سے امریکہ کا کوئی لینا دینا نہیں، فیصلہ پاکستانی کریں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
ویب ڈیسک
هفته, ۶ جنوری ۲۰۲۴
شیئر کریں
امریکا نے پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت کردی۔ ترجمان محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ۔ حکومت کا انتخاب پاکستانی عوام کو خود کرنا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کے امریکا پر لگائے گئے الزامات کو ایک بار پھر بے بنیاد قرار دے دیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔ ہماری دلچسپی جیسے کہ آپ نے مجھے کہتے ہوئے سنا ہوگا وہ جمہوری عمل میں ہے اور ہم چاہتے ہیں پاکستان میں انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔ ہم پاکستان یا دنیا میں کہیں بھی کسی ایک امیدوار یا پارٹی کو دوسرے پر اہمیت نہیں دیتے۔ میں صرف یہ کہوں گا جو میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ سابق وزیراعظم کے امریکا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔