میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں، اسحاق ڈار

لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
هفته, ۶ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ صوبے مل کر وفاق کے ساتھ طے کریں اور تعلیم اور صحت کے شعبے میں حوصلہ افزا رقم خرچ کریں۔اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج کل زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ بن جائیں۔ صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبے پر کم توجہ دی گئی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں۔ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا ہم اپنی بین الاقوامی زمہ داری پوری نہیں کرسکیں گے۔ فلسطینیوں کی سفارتی اور مالی امداد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے۔سب جماعتوں کو فلسطین کے مسئلے پر یکجا ہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں