گاڑیوں کی فروخت میں بھارت نے جاپان کو پیچھے چھوڑ دیا
جرات ڈیسک
جمعه, ۶ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
سال 2022 میں بھارت جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی تیسری بڑی گاڑیوں کی منڈی بن گیا، چین اور امریکا بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ جاپانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پچھلے سال 42 لاکھ 50 ہزار نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جاپان میں یہی تعداد 42لاکھ رہی۔ سوسائٹی آف انڈین آٹوموبائل مینو فیکچررز کے مطابق جنوری سے نومبر2022 تک بھارت میں 41 لاکھ 30 ہزار نئی گاڑیاں خریداروں کو پہنچائی گئیں۔ بھارت کی معروف آٹوموبائل کمپنی نیاپنی کار سیلز کا دسمبر کا ڈیٹا جاری کیا جس سے فروخت کردہ گاڑیاں ملا کر کل تعداد ساڑھے 42 لاکھ ہوگئی۔ جاپانی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارت میں فروخت کردہ گاڑیوں کا حجم مزید بڑھے گا کیونکہ ابھی ٹاٹا اور دیگر آٹومیکرز نے اپنی سیلز نہیں بتائی ہیں۔