میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مچھ سانحہ کیخلاف کراچی میں 4مقامات پردھرنے

مچھ سانحہ کیخلاف کراچی میں 4مقامات پردھرنے

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلوچستان کے علاقہ مچھ میں کوئلہ مزدوروں کے قتل کے خلاف کراچی میں 4مقامات پر جاری احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔منگل کو کراچی میں تین مقامات پر دھرنا دیا گیا ہے۔ عباس ٹاؤن میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا جس میں شرکا کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ دوسرا دھرنا نارتھ کراچی کی پاور ہائوس چورنگی پر شروع ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی مجلس وحدت المسلین کی کال پر نمائش چورنگی پر بھی مظاہرین جمع ہوگئے ہیں جبکہ 4بجے کراچی پریس کلب کے باہر بھی ہزارہ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین نے اپنے کمسن بچے گوڈ میں اٹھائے شرکت کی۔شام 5بجے کے قریب ناگن چورنگی کے اطراف بھی مطاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ان تمام مظاہروں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے لگائے اور ملک میں دہشت گردی کو لگام دینے کا مطالبہ کیا۔پاور ہاؤس چورنگی پر سڑک کا ایک ٹریک مظاہرین نے بند کردیا ہے جبکہ دوسرے ٹریک اور سروس روڈ پر ٹریفک سست رفتاری کے ساتھ چل رہی ہے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ کا بھی ایک ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں