میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چار دن کی چاندنی، پھر اندھیری رات ،چینی کی قیمتیں ایک بار پھر سنچری کی جانب گامزن

چار دن کی چاندنی، پھر اندھیری رات ،چینی کی قیمتیں ایک بار پھر سنچری کی جانب گامزن

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

چار دن کی چاندنی، پھر اندھیری رات، چینی کی قیمتیں ایک بار پھر سنچری کی جانب گامزن۔ملک بھر میں چینی کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، کراچی میں دو روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 5روپے تک اضافہ ہوگیا۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ اپنی معاشی ٹیم کو اس بات پر شاباش دی تھی کہ چینی کی فی کلو 81 روپے ہوگئی۔اب لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔کراچی میں ہول سیل باز ار میں چینی کی 100 کلو بوری 8 ہزار 300 روپے میں دستیاب ہے، یوں تھوک مارکیٹ میں چینی 83 روپے کلو مل رہی ہے۔شہر قائد میں چینی کی قیمت میں 2 روز کے دوران 5 روپے فی کلو کا اضافے دیکھنے میں آیا ہے، یوں ریٹیل مارکیٹ میں چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران چینی 11 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، کراچی کے بعض علاقوں میں چینی 100روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔ادھر لاہور میں چینی 85 سے 90 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ میں شہری چینی 90 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہیں ،یہی چینی گزشتہ ماہ 80 سے 85 روپے کلو میں دستیاب تھی۔ملتان اور فیصل آباد میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، 90 روپے سے 95 روپے کلو میں بکنے لگی۔شہریوں نے چینی کی فی کلو قیمت میں کمی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری چینی 68 روپے کلو میں بیچی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں