میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیمپ جیل میں نیب کی بیرک میں آگ بھڑک اٹھی ، سعد رفیق زخمی

کیمپ جیل میں نیب کی بیرک میں آگ بھڑک اٹھی ، سعد رفیق زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۶ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کیمپ جیل میں نیب کی بیرک میں آگ لگنے سے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق زخمی ہوگئے جبکہ احتساب عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل لاہور میں رات گئے نیب کی بیرک میں آگ لگ گئی۔ اس دوران سعد رفیق کا سر لوہے کے جنگلے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ لگی۔احتساب عدالت لاہور میں پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی تو نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیش کیا۔ سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ رات کو میری بیرک میں آگ لگی جس کی وجہ سے زخمی ہوگیا، میرا سر لوہے کے راڈ کے ساتھ لگا جس وجہ سے کچھ دیر تک مجھے کچھ نظر نہیں آیا۔سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ جیل حکام روزانہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجھے اسلام آباد لیکر جاتے ہیں اور شام کو واپس لے آتے ہیں، میں ہر اجلاس کے موقع پر 8 گھنٹے کا سفر نہیں کرسکتا، اسلام آباد میں سب جیل قرار دیکر مجھے وہیں رکھا جائے ۔عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں