میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

منتظم
هفته, ۶ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

ولنگٹن (این این آئی) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے (آج)6 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچز کیلیے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ٗ اوپنر مارٹن گپٹل کی انجری سے نجات کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق کین ولیمسن قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈگ بریسویل، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، لوکی فرگوسن، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، کولن منرو، ہینری نکولس، مچل سینٹنر، ٹم سائودی اور روس ٹیلر شامل ہیں اور پہلا ون ڈے اپکستانی رات 3 بجے نشر کیا جائے گا ۔ قبل ازیں کیپ ٹاؤن میں شدید خشک سالی کے سبب جنوبی افریقہ میں موجود بھارتی ٹیم بھی متاثر ہوئی اور دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی غسل کے لیے دو منٹس سے زائد وقت نہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپ ٹاؤن سٹی کونسل نے خشک سالی کے باعث ایک دن میں ایک شخص کے لیے 87 لیٹر پانی کی منظوری دی ہے اور یہاں پر مقیم شہریوں اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو غسل کے لیے دو منٹس سے زائد وقت نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔اس پابندی کا مقصد پانی کے ضیاں کو روکنا ہے اور پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر 10 ہزار رینڈز جرمانہ عائد کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں