
محکمہ اطلاعات، مافیا کی آشرباد سے ریٹائرڈ افسران عہدوں پر براجمان
شیئر کریں
محکمہ اطلاعات سندھ میں مافیا کی آشرباد سے 5سے زائد ریٹائرڈ انفارمیشن افسران اہم عہدوں پر براجمان ہیں، پنشن کے ساتھ ماہانہ 50ہزار روپے تنخواہیں بھی دی جا رہی ہیں۔ روزنامہ جرأت کو موصول تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات سندھ پر قابض مافیا کی نوازش سے ریٹائرڈ ہونے والے انفارمیشن افسران عہدوں پر تاحال فائز ہیں، جوکہ گزشتہ برس نوکری سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں، ذرائع کے مطابق شعبہ پریس اینڈ پبلیکیشن میں انفارمیشن افسر محمد اعظم، شعبہ اشتہارات میں محمد شریف، اعجاز احمد، محمد باری، جبکہ شعبہ الیکٹرانک میڈیا میں سلطان خان سمیت دیگر افسران ریٹائرڈ ہونے کے باوجود تاحال عہدوں موجود ہیں، مذکورہ عہدوں پر نئے افسران کی تعیناتی کے بجائے ریٹائرڈ افسران کو فائز کرنے سے ثابت ہو رہا ہے کہ کمیشن مافیا کا سسٹم برقرار و محفوظ ہے ، محکمے میں اہم عہدوں پر ریٹائرڈ افسران کی تعیناتی کے باوجود متعلقہ حکام کی روایتی چشم پوشی برقرار ہے ۔