میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج

جرات ڈیسک
منگل, ۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست اسلام آباد کے رہائشی اور پی ٹی آئی کے ممبر راجہ طاہر نوازعباسی کی جانب سے دائر کی گئی۔ الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہیں کروائے گئے۔ ایک ڈمی پینل تشکیل دے کر انتخابات کرائے گئے۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کروانا سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی ذمہ داری تھی۔ انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سیکرٹری جنرل کو دوبارہ انتخابات کروانے کی ہدایت کی جائے۔ راجہ طاہر نواز عباسی نے ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکا خیل کے توسط سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں