میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شفاف الیکشن نہ ہوئے توبحرانوں میں اضافہ ہوجائیگا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

شفاف الیکشن نہ ہوئے توبحرانوں میں اضافہ ہوجائیگا ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
منگل, ۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے سندھ میں انتخابات پر تحفظات کاظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن اور نگران حکومتیں ملک کو صاف شفاف اور قابل قبول انتخابات نہ دے سکیں تو بحران اور سنگین ہوجائیں گے، صاف شفاف انتخابات کا ہونا ہی نہیں بلکہ نظر آنا بڑا ضروری ہے۔ایم کیو ایم کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے، تمام صوبوں میں نگران حکومتیں ا?چکی ہیں، سندھ میں نگران حکومت کا ہمیں انتظار ہے، سندھ میں ابھی بھی تمام وزارتوں میں پرانے وزیر دیکھ رہے ہیں۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ دس دس سال وزارت کرنے والے ابھی بھی حکومت چلا رہے ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن میں اعتراضات پیش کیے، ہمارے اعتراضات اتنے واضح تھے کہ سب نے اتفاق کیا، الیکشن کمیشن نے سندھ سے متعلق کسی اعتراض پر غور نہیں کیا، انتخابی طور پر سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا، سندھ تقسیم ہوچکا صرف اعلان باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں نگران حکومت پیپلز پارٹی کے سیاسی مفادات کا مرکز ہے، کئی ماہ سیہم پیپلز پارٹی کیلوگوں سے سن رہے تھے کہ ہم نے کام دکھادیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں