میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریحان الائچی کا متبادل پٹہ سسٹم ڈی جی اسحاق کھوڑو سے بھی زیادہ بااختیار

ریحان الائچی کا متبادل پٹہ سسٹم ڈی جی اسحاق کھوڑو سے بھی زیادہ بااختیار

ویب ڈیسک
منگل, ۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی کا متبادل پٹہ سسٹم ڈی جی سے بھی زیادہ بااختیار نکلا، ضلع شرقی کے رہائشی علاقوں میں تجارتی مقاصد کے تعمیراتی کام دھڑلے سے جاری ہیں، بدعنوان افسران قومی خزانہ پر بوجھ بن گئے، متعلقہ حکام خاموش۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کمزور و ناقص انتظامات کے باعث رشوتخوروں کو کھلی آزادی دیدی گئی ہے، ریحان الائچی کا متبادل پٹہ سسٹم ڈی جی اسحاق کھوڑو سے بھی اختیارات میں زیادہ طاقتور نکلا، شہر قائد میں ضلع شرقی کے علاقے پی آئی بی کالونی رہائشی پلاٹ نمبر 461، 205، 446، رہائشی پلاٹ نمبر 9 پر تجارتی مقاصد کے لیے غیرقانونی طریقے سے تعمیرات جاری ہیں، پراجکٹس سے پانی، بجلی، گیس بحران کے ساتھ ماحولیات میں بھی بے پناہ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، بدعنوان افسران ملکی روینیو کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے لیے ریحان الائچی کے متبادل پٹہ سسٹم کے آلہ کار بن گئے ہیں، جبکہ مسلسل لاقانونیت کے باوجود ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو اور دیگر متعلقہ حکام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں