میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدنام زمانہ بلڈر کے خلاف دور درجن سے زائد تحقیقات زیر التوا

بدنام زمانہ بلڈر کے خلاف دور درجن سے زائد تحقیقات زیر التوا

ویب ڈیسک
منگل, ۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈر کے خلاف دور درجن سے زائد تحقیقات زیر التوا، اینٹی کرپشن نے متعدد شکایت پر عارف بلڈر کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد اور ادارہ ترقیات کا رکارڈ جمع کرانے سے گریز، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر کے خلاف دو درجن سے زائد تحقیقات اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ملنے والے دستاویزات کے مطابق اینٹی کرپشن نے کچھ عرصہ قبل عوامی و الاٹیز کی شکایات پر عارف کریم بلڈر کے الکریم اسکوائر، الرحیم اسکوائر، بسم اللہ ٹاور، صادق لیونا،عمار سٹی نقاش ولاز ،مصطفی بنگلوز سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد رہائشی و کمرشل منصوبوں کے خلاف لی آؤٹ پلان میں ہیراپہیری، رفاہی پلاٹس پر تعمیرات، ڈبل فائلنگ، این او سیز کی معیاد ختم ہونے سمیت دیگر سنگین الزامات کے تحت تحقیقات شروع کی تھیں اور مذکورہ تحقیقات نیب سے اینٹی کرپشن کو منتقل ہوئی تھیں، اینٹی کرپشن کے معتدد لیٹرز کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد اور ادارہ ترقیات کا شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ رکارڈ جمع کرانے سے گریزان ہے، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز کی منصوبوں کا رکارڈ ایس بی سی اے اور ادارہ ترقیات سے غائب ہے اور افسران نے عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندوں کی سہولتکاری کرتے ہوئے رکارڈ یا تو گم کردیا ہے یا ہیراپہیری کی اور افسران اینٹی کرپشن کو رکارڈ فراہم کرنے میں رکاوٹ ہین، عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندوں کے سہولتکار ادارہ ترقیات اور ایس بی سی اے کے افسران کے کارنامے آئندہ شامل اشاعت کئے جائیں گے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں