میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی استحکام کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، شہبازشریف

سیاسی استحکام کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا، شہبازشریف

ویب ڈیسک
پیر, ۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا راز پن بجلی میں ہے ، اب ہم مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہو سکتے ،یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں،تعمیر و ترقی عمل سے ہوتی ہے نعروں اور دھرنوں سے نہیں ، جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا ترقی نہیں ہوگی،اب رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ہمیں آگے بڑھنا ہے اور لیڈرشپ کو خون پسینہ بہا کر آگے بڑھنا ہوگا،ہمیں اپنا محاسبہ خود کرنا ہوگا اور باہر کی طرف دیکھنے کے بجائے خود میں توانائی اور ہمت پیدا کرنی ہوگی۔ پیر کو منگلا ڈیم پن بجلی کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس منصوبے کا افتتاح امریکا اور پاکستان کے درمیان تعاون کی بہترین مثال ہے جس کی بہت خوشی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 1960 میں اس منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا اور سب سے بڑے آبی ذخائر کے ڈیم کی تکمیل کی گئی تھی، جس کا کریڈٹ اس وقت کی حکومت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1960 میں یہ منصوبہ مرحوم صدر ایوب خان کی قیادت میں اس حکومت کی پاکستانی قوم کی ترقی کی کوششوں میں ایک شان دار شراکت تھی جس سے ہماری زراعت، صنعت اور پاکستانی عوام کو سستی اور صاف بجلی فراہم کرنے میں مدد ملی اور گزشتہ پانچ دہائیوں سے اس ڈیم نے پاکستانی معیشت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ کئی دہائیوں سے قوم کی خدمات سرانجام دینے والے اس ڈیم کی اب مرمت، بہتری اور تجدید کاری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ منگلا کی اپ گریڈیشن نہایت اہم ہے کیونکہ یہ منصوبہ لائق تحسین ہے اور اس کی اپ گریڈیشن کیلئے یو ایس ایڈ کی طرف سے 15 کروڑ ڈالر ہیں ، فرانس کی ترقیاتی ایجنسی نے 9 کروڑ یورو دیے ہیں اور اضافی 6 کروڑ 50 لاکھ یورو دینے کا عزم بھی کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ واپڈا نے بھی اپنے وسائل سے 20 ارب روپے کی رقم دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج مشکل چیلنجز سے نبرد آزما ہے اور ہماری مخلوط حکومت پوری کوششوں سے چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ چاہے جنرل ایوب ایک فوجی تھے مگر منگلا ڈیم بنانے کا کارنامہ تاریخ کے اوراق میں ہمیشہ رہے گا یہ کریڈٹ ان سے نہیں لیا جا سکتا اسی طرح جمہوری حکومتوں نے جو اچھے کام کیے وہ ہمیشہ ان کا کریڈٹ رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں