میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ حیدرآباد ، 10 سے زائد کمپنیوں پر کروڑوں روپے کے واجبات

بلدیہ حیدرآباد ، 10 سے زائد کمپنیوں پر کروڑوں روپے کے واجبات

ویب ڈیسک
پیر, ۵ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلدیہ اعلیٰ حیدرآبادٰ ، 10 سے زائد کمپنیوں پر کروڑوں روپے کے واجبات، بلدیہ اعلیٰ وصولی کرنے میں ناکام، ماہانہ لاکھوں روپے رشوت کے عوض کمپنیوں کو چھوٹ دیدی گئی، کمپنیوں کی طرف ایڈورٹائزنگ ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کی واجبات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ کمپنیوں کی طرف کروڑوں روپے کی واجبات کی وصولی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق 10 سے زائد کمپنیوں کے طرف ایڈورٹائزنگ مد میں کروڑوں روپے ٹیکس واجبات ہے، تاہم ان کمپنیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے رشوت لیکر انہیں کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے، ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر فاخر شاکر کا مبینہ فرنٹ مین وہاب راجپوت مذکورہ کمپنیوں سے ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی وصولی کرتا ہے، ایک ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے سابق ٹھیکیدار کی جانب سے اوور بلنگ پر عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر اسٹے جاری کیا گیا تھا، 12 سال گزرنے کے باوجود بلدیہ اعلیٰ اس کیس کی پیروی نہ کر سکی ہے جس کے باعث کروڑوں روپے کے واجبات کی وصولی نہ ہونے کے باعث سرکاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں