میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نسلہ ٹاوربچانے کیلئے مہنگی گاڑیوں پربینرزلگادیے گئے

نسلہ ٹاوربچانے کیلئے مہنگی گاڑیوں پربینرزلگادیے گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شعیب مختار ) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نسلہ ٹاور میں جاری ٹوٹ پھوٹ پر کراچی میں انوکھا احتجاج شروع ہو گیا، سیاسی جماعتوں اور بلڈرز ایسوسی ایشن کے بعد بے گھر ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف علاقوں میں مقیم شہری بھی میدان آگئے، اپنی گاڑیوں پر بینرز لگا کر احتجاج شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کے مکینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے شہریوں نے اپنی گاڑیوں پر بینرز لگا کر احتجاج کو حتمی شکل دیدی ہے، نیز ان کی جانب سے گاڑیوں پر چسپاں کیے گئے بینرز میں ’’کراچی کی عوام کو بے گھر کرنا بند کرو‘‘ کے نعرے درج ہیں ۔شہریوں کی جانب سے نسلہ ٹاور کے مکینوں کے لیے کیے جانے والے اس احتجاج کو مختلف سیاسی حلقوں میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کا مثبت اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں اس احتجاج میں مزید تیزی سامنے آنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں