میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کے بڑھتے کیسز،لاہور کے بڑے اسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری

کورونا کے بڑھتے کیسز،لاہور کے بڑے اسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب لاہور کے بڑے اسپتالوں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایکسپو فیلڈ اسپتال کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 2 کو کورونا مریضوں کے لیے فوری فعال کردیا جائے ، آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنے والے مریض فیلڈ اسپتال میں داخل ہوں گے ۔لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس اور آئی سی یو فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔مراسلہ کے مطابق میو اسپتال، سروسزاسپتال، جناح اسپتال اور لاہور جنرل اسپتال کو کورونا کیسز کے لیے تیا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں