میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۵ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے اپیلی کیشن میں اپ ڈیٹس شامل کرنے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کردیا۔صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ انتظامیہ نے ہر چیٹ باکس کیلئے علیحدہ علیحدہ اور اپنی مرضی کا وال پیپر منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر آئندہ چند روز میں تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا، اس کے بعد وہ اپنے ہر دوست سے کی جانے والی چیٹ پر مرضی کا وال پیپر سیٹ کرسکیں گے ۔دوسری جانب واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اور اور نیا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صارفین اپنے من پسند سٹیکرز آسانی سے سرچ کر سکیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں