میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی سفارتخانے نے پاکستانی دلہنوں کی فروخت کی تردید کردی

چینی سفارتخانے نے پاکستانی دلہنوں کی فروخت کی تردید کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

چینی سفارتخانے نے پاکستانی دلہنوں کی فروخت کی تردید کردی۔ 629 پاکستانی لڑکیوں کو دلہن کے طور پر چین کو فروخت سے متعلق خبر پر پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مذکورہ میڈیا رپورٹ کو دیکھاہے ، یہ وہی پرانی چیزیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔ترجمان چینی سفارت خانہ نے کہا کہ بین الاقوامی شادی کے معاملے پر اپنی واضح حیثیت کا اعادہ کرنا چاہتے ہیں کہ چینی حکومت جائز شادیوں کا تحفظ کرے گی، لیکن اگر کوئی تنظیم یا فرد بین الاقوامی شادی کی آڑ لے کر پاکستان میں کوئی جرم کرتا ہے تو چین پاکستانی قوانین کے مطابق اس کے خلاف کریک ڈائون کی حمایت کرتا ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ چین کی وزارت عوامی تحفظ نے معاملے کی تحقیقات کی جس کے مطابق جو پاکستانی خواتین چینیوں کے ساتھ شادی کے بعد چین میں رہتی ہیں، ان کے ساتھ جبری جسم فروشی یا انسانی اعضا کی فروخت کا واقعہ نہیں ہوا، دونوں ممالک کی حکومتوں کی مشترکہ کاوشوں کے تحت غیر قانونی طور پر شادیوں کی سرگرمیوں کو موثر انداز میں روک دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں