میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام دے دیے

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام دے دیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے تین نام تجویز کردیئے ۔ وفاقی حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب،فضل عباس اورعارف خان کے نام ارسال کیے ۔اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ارکان بھی 26 جنوری کو ریٹائر ہوگئے تھے اور تاحال حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کے ناموں پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں