میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا میں 22 انچ تک برفباری سے ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکا میں 22 انچ تک برفباری سے ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکا کے شمال مشرقی علاقے گذشتہ تین روز سے برفانی طوفان کی لپیٹ میں رہے ، البانے سٹی میں 22 انچ برفبار ی ریکارڈ کا ٹوٹ گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر البانے میں برفباری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،22 انچ برف نے ہر شے کو ڈھک دیاجبکہ بوسٹ اور نیویارک میں چھ انچ سے زائد برف پڑی چکی ہے ۔مختلف ریاستوں میں چارہزار سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جس کی وجہ سے لاکھوں امریکی اپنے گھروں سے دور علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ نیویارک میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ برفانی طوفان میں مزید تیزی کا امکان موجود ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں