میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرانزٹ ویزے میں توسیع اور تجدید نہیں ہوگی، یو اے ای حکام

ٹرانزٹ ویزے میں توسیع اور تجدید نہیں ہوگی، یو اے ای حکام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

متحدہ عرب امارات میں شہریت اور قومی شناختی کارڈ کے وفاقی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ٹرانزٹ ویزے میں توسیع اور تجدید نہیں کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیاحوں کو 48 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا کسی فیس کے بغیر جاری کیا جائے گا تاہم ٹرانزٹ ویزے میں توسیع اور تجدید نہیں کی جائے گی۔ اگر کوئی سیاح زیادہ عرصہ امارات میں قیام کا ارادہ رکھتا ہو تو اسے ایئرپورٹ یا سی پورٹ یا بری سرحدی چوکی پر پہنچنے سے قبل سیاحتی ویزے کی درخواست دینا ہوگی۔ واضح رہے کہ امارات دو طرح کے ٹرانزٹ ویزے جاری کرتا ہے ۔ ایک 48 گھنٹے کا ہوتا ہے اس پر کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ دوسرا ٹرانزٹ ویزا 96 گھنٹے کا ہوتا ہے اس پر 50 درہم فیس وصول کی جاتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں