
موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پانچ پاکستانی بینکوں کاآئوٹ لْک منفی سے مستحکم قرار دیدیا۔ اس سے قبل موڈیز نے پاکستانی معیشت کا آؤٹ لک مثبت کر دیا تھا۔عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیزنے نے پانچ پاکستانی بینکوں کا آئوٹ لْک منفی سے مستحکم قرار دیدیا۔ پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار ہے ۔ ان میں اے بی ایل،ایچ بی ایل،ایم سی بی، یوبی ایل اور نیشنل بینک شامل ہیں۔ اس سے قبل موڈیز نے پاکستان معیشت کا آئوٹ لْک منفی سے مثبت کردیا تھا۔ موڈیز کے مطابق بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔