میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس ، شرجیل خان نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس ، شرجیل خان نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے اوپنر نے پی سی بی کو خط میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔پی ایس ایل 2 کے آغاز پر سامنے آنے والے اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے الزامات ثابت ہونے پر ان کو سزائیں سنائیں، کرکٹرز کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں، شرجیل خان پر ڈھائی سال معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔اوپنر نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تاہم اس میں بھی وہ کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، اب شرجیل خان نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، پابندی کی مدت ختم ہونے پر کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں پی سی بی کے زیر اہتمام بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں