میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافہ، اطلاق کل سے ہوگا

پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافہ، اطلاق کل سے ہوگا

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل ( جمعہ) سے ہوگا، ریلوے کی جانب سے 20ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں 7سے15فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لائن اے سی کلاس اسلام آباد سے کراچی ،راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کے کرائے میں بالترتیب 540روپے،120اور500روپے اضافہ کیا گیا ہے ، قراقرم ایکسپریس اے سی اور اکانومی کلاس لاہور سے کراچی کے کرائے میں بالترتیب 500اور 170روپے، لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس ،بزنس ایکسپریس ،شالیمار ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کے اے سی سلیپر،اے سی بزنس،اے سی پارلر، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 670روپے،540روپے،390روپے،380روپے اور 180روپے اضافہ ،خیبرمیل ٹرین کے کراچی سے پشاورتک اے سی سلیپر کے کرائے میں 850روپے،اے سی بزنس کے کرائے میں 600 روپے، اے سی سٹینڈر ڈ490اوراکانومی کلاس کے کرائے میں 190روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔خیبر میل ،عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے لاہور سے کراچی اے سی سلیپر ، اے سی بزنس، اے سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 660روپے،480روپے،380اور150روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔تیز گام ایکسپریس کے راولپنڈی سے کراچی اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 890،660،530اور210روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں