میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، کسی سے مخلص نہیں، عطاء الحق قاسمی

مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، کسی سے مخلص نہیں، عطاء الحق قاسمی

ویب ڈیسک
بدھ, ۵ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پی ٹی وی کرپشن کیس میں سزا یافتہ عطاء الحق قاسمی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں اور کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں۔انہوں نے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا، میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنا دیا۔عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ بطور چیئرمین میرے پاس کوئی انتظامی اختیارات نہیں تھے، مرنے کے بعد بھی میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کچھ اور پردہ نشیں بھی ہیں جنہوں نے مجھ پر گند اچھالا، استعفے سے پہلے نواز شریف کو لکھا کہ ٹولے نے رکاوٹ ڈالی، استعفے میں بتایا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے، پرویز رشید عظیم ہیں، سارا ملبہ خود پر لے لیا اور نواز شریف کو بچا لیا۔عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ میرے خلاف فیصلے پر اپیل مسترد ہوئی تو جیل جاؤں گا، 78 سال کے بوڑھے کو جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تعیناتی میں ملوث افراد سے 19کروڑ 78 لاکھ روپے لیے جائیں۔دوسری جانب مریم اور نگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ عطاالحق قاسمی صاحب میرے بزرگ ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح ان کا بے حد احترام کرتی ہوں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں علم ادب اور ثقافت کے فروغ میں اْن کی بہت خدمات ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عطاالحق قاسمی صاحب نے جو کہا ہے وہ ٹھیک ہی کہا ہو گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں