میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں، اسد عمر

آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں، اسد عمر

ویب ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں۔اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ اگر آئی ایس پی آر جاننا چاہتا ہے کہ شہدا اور ادارے کی توہین کیا ہوتی ہے تو وہ موجودہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں کی گئی وہ مشہور تقریر سن لے جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ فوج نے قوم کی ہڈیوں سے گوشت تک نوچ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے کہا کہ افراد پر کی جانے والی تنقید کو اداروں پر تنقید قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے قوم کے تحفظ کے لیے دی گئی قربانیوں کی وجہ سے ادارے محبت و عزت کے مستحق ہوتے ہیں، لیکن ہر ہر شخص اس عزت و پیار کے مستحق نہیں ہوتا۔اسد عمر نے سوال اٹھایا اگر ادارے کا کوئی بھی رکن کچھ غلط نہیں کرتا تو پھر کورٹ مارشل کیوں کیے جاتے ہیں؟، حتیٰ کہ جرنیل رینک کے افسران کا بھی ماضی میں کورٹ مارشل ہوا ہے، اگر وہ ایسے کام کرتے ہیں جس پر کورٹ مارشل کیا جاتا ہے تو افراد پر تنقید کیوں نہیں جاسکتی؟انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس پی آر کے عمران خان پر الزامات بے بنیاد ہیں، انھوں نے کبھی ادارے کیخلاف بات نہیں کی، بلکہ ہمیشہ اسے مضبوط کرنے کی بات کی، شخصیات پر تنقید کو ادارے پر تنقید نہیں سمجھنا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں