ارشد شریف پر جدید آتشیں اسلحہ سے گولیاں چلائی گئیں
جرات ڈیسک
هفته, ۵ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف پر دو گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید آتشیں اسلحہ سے چلائی گئیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق کینیا میں قتل کیے گئے صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ارشد شریف کی موت کی وجہ ایک سے زائد زخم کو قرار دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے سر میں بائیں جانب سے گولی لگی جس سے دماغ میں زخم ہوا، دوسری گولی کمر کے اوپر کے حصے میں دائیں جانب لگی۔ رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کو کمر کے اوپر لگنے والی گولی سینے کی دائیں جانب سے ہی نکل گئی جبکہ دوسری گولی سے پھیپھڑے کو نقصان پہنچا۔ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں گولیاں درمیانی فاصلے سے جدید آتشیں اسلحہ سے چلائی گئیں۔ پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم نے مزید تحقیق کے لیے باڈی کے مختلف حصوں سے نمونے بھی حاصل کیے۔