میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک لبیک سے کالعدم ہٹانے کی سمری منظور،معاہدے پر عملدرآمدآخری مرحلے میں داخل

تحریک لبیک سے کالعدم ہٹانے کی سمری منظور،معاہدے پر عملدرآمدآخری مرحلے میں داخل

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک سے کالعدم کا اسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظوری کرلی۔ محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سمری کابینہ ارکان کو بذریعہ سرکلر بھجوائی تھی۔ٹی ایل پی سے کالعدم ہٹانے کی وزیر اعلیٰ پنجاب نیابتدائی منظوری دے دیذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سمری کی منظوری کے بعد اب وفاق سے پابندی ہٹانے کی سفارش کریگی، سمری کے حق میں کم از کم 18 وزراء کی حمایت درکار تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی مطلوبہ تعداد نے سرکولیشن سمری پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی۔پنجاب کابینہ کی تحریری سفارشات ملنے کے بعد وفاقی حکومت اگلا قدم اٹھائے گی قبل ازیں ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کی درخواست واپس لئے جانے پر نمٹادی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سعد رضوی کی رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل برہان معظم ملک نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل مانگے تھے، سعد رضوی کی رہائی سے متعلق ہماری اپیل غیر موثر ہو چکی ہے، اس لئے وہ اسے واپس لیتے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر معاملہ نمٹا دیا۔گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا تھا کہ حکومت اور ٹی ایل پی کے معاملات طے ہو رہے ہیں، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ سوال یہ نہیں کہ معاملات طے ہوئے ہیں کہ نہیں ، آپ نے جس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا اس کی تو معیاد مکمل ہو چکی ہے،آپ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق عدالت کو مطمئن نہیں کر رہے، آپ یہ بتائیں درخواست قابل سماعت کیسے ہے۔واضح رہے کہ سعد رضوی کی رہائی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ان کے چچا نے دائر کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں