میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام سے مسلم امہ کو عصری چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، وزیراعظم

رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام سے مسلم امہ کو عصری چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رحمت للعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام سے اسلامو فوبیا سمیت مسلم امہ کو درپیش عصری چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم عمران خان نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے مسلم ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔ جس میں وزیراعظم عمران خان نے سفیروں کو رحمت اللعالمین اتھارٹی کے وژن اور اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔ نبی کریم ﷺ پوری انسانیت کے لئے سراپا رحمت ہیں۔ آپﷺ نے اسلام کے آفاقی پیغام کو پوری دنیا تک پہنچایا۔ عدل و انصاف ، قانون کی حکمرانی، عوام کی فلاح و بہبود اور علم کے حصول پر خصوصی توجہ ریاست مدینہ کے بنیادی اصول تھے۔ حقیقی ترقی اور سماجی بہبود کے حصول کے لئے حضور نبی کریم ? کی تعلیمات کافہم اور عملی زندگی میں ان کانفاذ ناگزیر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ رحمت اللعالمین ? اتھارٹی کے قیام کابنیادی مقصد اجتماعی تحقیق کے ذریعے نوجوانوں کو اسوہ حسنہ کے تمام پہلوئوں سے روشناس کرانا ، سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے متنوع اثرات کی زد میں آئے ہوئے اسلامی تشخص، اقدار اور ثقافت کے تحفظ کے لئے ضروری مدد فراہم کرنا ہے۔ رحمت اللعالمین اتھارٹی دنیا بھر میں اسلامی اسکالرز کے ساتھ رابطہ کرے گی ، ان سے مسلمان نوجوانوں کو درپیش عصری مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس اتھارٹی کے قیام سے جدید چیلنجز بالخصوص اسلامو فوبیا کے حوالے سے مربوط ،منطقی اور علمی رد عمل دینے میں مدد ملے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں