عوام کے لیے خوشخبری ،حکومت کا موسم سرما میں بجلی سستی کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
وزیر توانائی حماد اظہر نے موسم سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔وزیر توانائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی اور یہ سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11.37 فی یونٹ کمی کی جائے گی اور کمرشل صارفین کے لیے اس شرح میں 11.98 فیصد کمی کی جائے گی۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7.94 فی یونٹ استعمال کیا جائے گا جب کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16.33 اور 22.95 ہے۔