میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو نے ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ کے باوجود قتل پر آنکھیں بند کرلیں

بلاول بھٹو نے ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ کے باوجود قتل پر آنکھیں بند کرلیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ کے باوجود ناظم جوکھیو کے قتل پر آنکھیں بند کرلیں ۔ ملیر میں جام ہائوس پر پیپلز پارٹی ایم پی اے جام اویس جوکھیو اور ان کے ساتھیوں کے شدید تشدد میں ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر آگ پھیل گئی ہے، سندھ کی سول سوسائٹی، سیاسی سماجی کارکنوں ، طلبہ نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ، حکومت سندھ، پی پی ایم پی اے جام اویس جوکھیو ، پی پی ایم این اے جام عبدالکریم جوکھیو ، صوبائی وزیر ساجد جوکھیو اور ملیر کے پی پی نمائندوں پر شدید تنقید کی ہے، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو ٹوئٹر پر سرگرم رہے اور اپنی حکومت سندھ کی کارکردگی بتاتے رہے کہ حکومت سندھ نے لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کے قیام، سہولیات اور دورے کی تصاویر شیئر کرتے رہے لیکن بلاول بھٹو کی ناظم جوکھیو کے قتل کے بعد ٹوئٹس، احتجاجی دھرنے کی تصاویر اور ٹاپ ٹرینڈ پر آنکھیں بند کرلیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں