اسری یونیورسٹی ،اسداللہ قاضی نے عہدہ چھوڑ دیا ،حمید اللہ قاضی نئے چانسلر
شیئر کریں
(رپورٹ :علی نواز) اسری یونیورسٹی ،اسداللہ قاضی نے چانسلر کا عہدہ چھوڑ دیا ،حمید اللہ قاضی چانسلر بن گئے، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گذشتہ سال 18 اکتوبر کو اسداللہ قاضی ہٹایا تھا،معاملہعدالت میں تھا، اسداللہ قاضی نے دائر کیس واپس لے لیا، معطل وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری مسلح جرائم پیشہ افراد کے ساتھ ادارے پر قابض ہیں، حمید اللہ قاضی ، تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی کے چانسلر اسداللہ قاضی نے اپنا عہدہ چھوڑ کر حمید اللہ قاضی کو چانسلر تسلیم کرلیا ہے، اسداللہ قاضی کے عھدہ چھوڑنے کے بعد حمید اللہ قاضی اسری یونیورسٹی کے چانسلر بن گئے ہیں، گذشتہ سال 18 اکتوبر کو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسداللہ قاضی کو چانسلر کے عھدے سے ہٹا دیا تھا جس پر اسد اللہ قاضی نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی، اسداللہ قاضی نے عدالت میں کیس واپس لینے کے ساتھ جمع شدہ حلف نامے میں حمید اللہ قاضی کو چانسلر تسلیم کرلیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 26 نومبر کو نذیر اشرف لغاری کو بھی وائس چانسلر کے عہدے ہٹا کر احمد ولی اللہ قاضی کو وائس چانسلر مقرر کیا تھا تاہم نذیر اشرف نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا اور اسری یونیورسٹی و ہسپتال کا انتظامی قبضہ ابھی تک نذیر اشرف لغاری کے پاس موجود ہے، دوسری جانب روزنامہ جرات سے بات کرتے ہوئے حمید اللہ قاضی نے کہا کہ وہ چانسلر ہیں اور احمد ولی اللہ قاضی وائس چانسلر ہے، معطل وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری جرائم پیشہ افراد کے مدد سے ادارے پر قابض ہے اور تصادم چاہتا ہے، حمید اللہ قاضی نے کہا کہ وہ قانون پر یقین رکھتے ہیں اور تصادم سے گریز کریں، قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکورٹی وردیوں میں ملبوس افراد کے بارے میں تحقیقات کریں، انہوں نے کہا وہ عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں اور عدالت جو فیصلہ کریگی وہ ان پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں۔