میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عمران خان کے اے ٹی ایمز ، کارٹلز کو فائدہ ہو رہا ہے، مریم اورنگزیب

چینی کی قیمتوں میں اضافے سے عمران خان کے اے ٹی ایمز ، کارٹلز کو فائدہ ہو رہا ہے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر اپنے رد عمل میں کہا کہ چینی صرف اور صرف عمران خان کے فیصلوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافے سے صرف عمران خان کے اے ٹی ایمز ، کارٹلز اور مافیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے، عوام کو لوٹ کر عمران خان اپنے اے ٹی ایمز، کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھر رہے ہیں، مافیاز پر پلنے والی حکومت عوام کو صرف تکلیف دے سکتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے ہر خطاب اور فیصلے کے نتیجے میں قوم کو آنسو ملے، گزشتہ روز عمران خان کا خطاب ختم ہوا اور ساتھ ہی عوام پر چینی کا بم گرا دیا، گھی اور خوردنی تیل سب کچھ مزید مہنگا ہوگیا، انہوں نے یہ ریلیف پیکیج دیا کہ چینی 145 اور 150 روپے کلو پر پہنچ گئی، حکومت کے جھوٹ کی طرح ملک میں مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے، عمران خان قوم کی جان چھوڑیں، مہنگائی سے عوام کا گلا نہ گھونٹیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں