میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ والد کا نام لگالیا

سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ والد کا نام لگالیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ اور اداکارہ سیدہ طوبیٰ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام کے بجائے ان کے والد کا نام لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔سیدہ طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کے نام بجائے دوبارہ والد کا نام لگالیا جس کے بعد ان کے دونوں اکاؤنٹس کی پروفائل پر ان کا نام اب ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کی جگہ ’’سیدہ طوبی انور‘‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جہاں سیدہ طوبیٰ نے اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگالیا وہیں انہوں نے اپنی پوسٹ میں اپنے نام کے ہیش ٹیگ میں بھی تبدیلی کی ہے۔اگر سیدہ طوبیٰ کی پرانی پوسٹ دیکھی جائیں تو ان میں طوبیٰ اپنے نام کے ساتھ ’’سیدہ طوبیٰ عامر‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتی تھیں لیکن گزشتہ روز اپنے نئے ڈرامے کا اعلان کرتے ہوئے طوبیٰ نے اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے جو ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے اس میں ’’سیدہ طوبیٰ انور‘‘ لکھا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں