میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ ،میٹرک کے طلباوطالبات کے مارکس بڑھانے کی منظوری

محکمہ تعلیم سندھ ،میٹرک کے طلباوطالبات کے مارکس بڑھانے کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک میں 250 مارکس کا اضافہ کرکے 1100 کرنے کی منظوری دے دی ہے، فیصلہ چاروں صوبوں میں طلبہ اور طالبات کے مارکس یکساں کرنے کی تجویز کے بعد کیا گیا ہے۔ جراٗت کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ حیدرآباد کے حکم اور وفاقی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ آف کریکیولم اسسمنٹ اینڈ ریسرچ نے ہدایت کی تھی کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان کی طرح سندھ میں بھی میٹرک (سائنس اور ہیومینٹیزگروپ)کے طلبہ اور طالبات کے مارکس 1100 کردیئے گئے ہیں، محکمہ تعلیم سندھ نے مکمل تیاری کے بعد مارکس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے، جس تحت کلاس نوویں اور دسویں میں 550، 550 مارکس ہونگے، فیصلہ پر رواں برس عملدرآمد شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت کلاس نھم میں انگلش کے100 مارکس ہونگے۔ سندھی، اردو ، جاگرافی آف پاکستان (غیر ملکی طلبہ کے لئے )میں 75 مارکس طے کیئے گئے ہیں، اسلامیات ، جنرل سائنس، متھمیٹکس ، فزکس، کیمسٹری اور بائیولوجی یا کمپیوٹر کے 75، 75 مارکس ہونگے۔ فزکس اور کیمسٹری میں تھیوری کے60، 60 اور پریکٹل کی 15 مارکس ہونگے،اسی طرح دسویں کلاس میں بھی انگلش کے 100 مارکس رکھے گئے ہیں، سندھی یا اردو (سلیس) ، جنرل سائنس، میتھمیٹکس، فزکس، کیمسٹری ، بائیولوجی یا کمپیوٹر کے بھی 75، 75 مارکس ہونگے، کلاس نوویں اور دسویں میںاب 7، 7 سبجیکٹ اور ٹوٹل 1100 مارکس ہونگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں