میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،نالوں سے تجاوزات ہٹانے کیلئے عملدرآمد کمیٹی قائم

کراچی ،نالوں سے تجاوزات ہٹانے کیلئے عملدرآمد کمیٹی قائم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) حکومت سندھ نے کراچی میں نالوں سے تجاوزات ہٹانے اورنالوں کی صفائی کا کام جلد شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عملدرآمد کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی میں این ڈی ایم اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈکوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ نے این ڈی ایم اے اور وفاقی اداروں کے تعاون سے کراچی میں تمام چھوٹے بڑے نالوں پر قائم تجاوزات ختم کرنے ، نالوں کی صفائی اور نیکاسی آب کے لئے ترقیاتی کام کرنے کے لئے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، کراچی میٹروپولیٹن کے کمشنر افتخار شلوانی کمیٹی کے سربراہ ہونگے، جبکہ ڈی جی کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر، این ڈی ایم اے کا نمائندہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان میمبران ہونگے جبکہ ضرورت پڑنے پر کمیٹی میں کوئی اور میمبر بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی این ای ڈی یونیورسٹی کی طرف سے املاک کی گئی سروے کی تصدیق کرے گی اور املاک کا تفصیل لے گی، نالوں پر جن شہریوں کے گھر قائم ہیں ان کے سربراہوں کے بینک اکائونٹ کھولنے کے لیئے سہولت فراہم کرے گی۔ کمیٹی تجاوزات ختم کرنے کے لئے وسائل فراہم کرنے کی کوشش کرے گی اورتجاوزات ختم کرنے کی نگرانی کرے گی،این ڈی ایم اے یا کسی اور وفاقی ادارے کی طرف سے نالوں پر روڈ، دیواریں یا کسی اور ترقیاتی کام کا جائزہ لے، پورے منصوبے پر آڈٹ گائیڈلائینز کے مطابق کام کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں