میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی عدم دلچسپی شہریوں کیلئے جدید سیکورٹی فیچرز نمبر پلیٹ خواب بن گئیں

سندھ حکومت کی عدم دلچسپی شہریوں کیلئے جدید سیکورٹی فیچرز نمبر پلیٹ خواب بن گئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو سیکورٹی فیچر زنمبر پلیٹ فراہم کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار ہو گیا منصوبے کے اجرا کی دی گئی تاریخوں کے مکمل ہونے کے باوجود بھی جدید نمبر پلیٹس کی تیاری سے متعلق این آر ٹی سی سے کسی قسم کا معاہدہ تاحال اب تک نہ ہو سکاجدید سیکورٹی فیچرز سے آراستہ نمبر پلیٹس سندھ کے شہریوں کے لیے خواب بن گئیں تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے رواں سال نومبر سے اجرک کے لوگو والی جدید سیکورٹی فیچرز پر مشتمل نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا تھاجو اپنے اہداف سے انتہائی دور دکھائی دے رہا ہے اس ضمن میں پہلے مرحلے نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کو نمبر پلیٹس فراہم کرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے ٹرانسفر کے لیے آ نے والی گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تیسرے مرحلے میں رضاکارانہ طور پر لوگوں کے نمبر پلیٹس حاصل کرنے پر زور دیا جا رہا تھا جبکہ تمام تر نمبر پلیٹس این آر ٹی سی کے تعاون سے بنانے کامسودہ کیا گیا تھا اس سلسلے میں چند روز قبل سیکرٹری ایکسائز کی جانب سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کو ایم او یو کی تیاری سے متعلق خط بھی لکھا گیا تھا جس کے بعد بھی کسی قسم کی پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے منصوبے کے تحت جاری ہونے والی نئی نمبر پلیٹس میں پانچ سیکورٹی فیچرز دستیاب ہیں جن میں آر آ ئی ایف ڈی یعنی ٹریکنگ چپ،لیزر سیرل نمبر،سندھ حکومت کا مونوگرام،لیزرانٹیگر یٹڈ مارک اور ہر نمبر پلیٹس پر خوبصورت گرافکس شامل ہیں تاہم حکومتی غفلت کے سبب آ ئندہ چند روز میں سندھ سرکار کے بڑے منصوبے کے زمین بوس ہونے کے امکانات روشن ہیں واضح رہے مذکورہ نمبر پلیٹس پنجاب اور بلوچستان میں پہلے ہی متعارف کرائی جاچکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں