کرپشن کا الزام،ہیڈ مسٹریس فریدہ چنا گرفتار
شیئر کریں
اینٹی کرپشن کی گئو شالہ میں پرائمری اسکول میں کارروائی، ہیڈ مسٹریس فریدہ چنا گرفتار، ایف آئی آر درج، فریدہ چنا پر پیسوں کے عوض جعلی آرڈر اور میڈیکل سرٹیفکیٹ دینے کا الزام ہے، اینٹی کرپشن، فریدہ چنا گرین ورکس فائونڈیشن کی چیئرپرسن اور سول سوسائٹی کی متحرک ممبر بھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے حیدرآباد کے علاقے میں کارروائی کرکے پرائمری اسکول کی ہیڈمسٹریس کو گرفتار کرلیا، اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر کاشف گجر کی سربراہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے گئو شالا کے علاقے میں رئیس جڑیل پرائمری اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے اسکول کی ہیڈ مسٹریس فریدہ چنا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر کاشف گجر نے روزنامہ جرأت کو بتایا کہ فریدہ چنا پر پڑوسی پرویز بیان دے دیا لاکھ لیکر نائب قاصد کا جعلی آرڈر کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دینے کا الزام ہے، ای سی سی 2 میں کمشنر کی منظوری کے بعد فریدہ چنا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اور اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ روزنامہ جرأت کو ملنے والی معلومات کے مطابق فریدہ چنا گرین ورکس فائونڈیشن کی چیئرپرسن اور سول سوسائٹی کی متحرک ممبر ہے۔