میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدارتی انتخابات متنازع،ٹرمپ ، جوبائیڈن کے ایک دوسرے پر برتری کے دعوے

امریکی صدارتی انتخابات متنازع،ٹرمپ ، جوبائیڈن کے ایک دوسرے پر برتری کے دعوے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ نومبر ۲۰۲۰

امریکی انتخابات متنازع ہوگئے ۔امریکا میں واشنگٹن سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے۔

شیئر کریں

امریکی انتخابات متنازع ہوگئے ۔امریکا میں واشنگٹن سمیت بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔جوبائیڈن 238 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، پولنگ کے مکمل نتائج آنے اور ان کے حتمی سرکاری اعلان کے لیے رواں سال 14 دسمبر کی تاریخ رکھی گئی ہے۔امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے فلوریڈا، ٹیکساس، اوہائیو اور اوکلاہوما میں ٹرمپ نے میدان مار لیا۔ واشنگٹن، نیویارک، ایری زونا میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے، ان کو کیلی فورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ ملے۔ریاست وسکونسن میں جوبائیڈن کو برتری ملی ہے جہاں پہلے ٹرمپ کو برتری ملی تھی۔ دونوں امیدواروں کے درمیان جارجیا اور مشی گن میں کانٹے کا مقابلہ ہے، پنسلوینیا اور الاسکا میں ٹرمپ آگے ہیں۔ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اپنی پوزیشن سے مطمئن ہیں، امید ہے صدارتی انتخابات جیت جائیں گے، پنسلوانیا سے بھی کامیاب ہوں گے۔ جوبائیڈن نے امریکی شہر ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیت کی راہ پر گامزن ہیں، تحمل رکھیں ہم جیت رہے ہیں، حامیوں کا شکرگذار ہوں، نتائج مکمل ہونے میں وقت لگے گا، ہر ووٹ کی گنتی تک مقابلہ ہے۔ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ پر امن انتقال اقتدار ہونے جا رہا ہے، میں جیت گیا تو امریکا کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دوں گا، ٹرمپ امریکا کو پیچھے لے کر گئے، ٹرمپ کی خام خیالی ہے کہ دوبار انتخابات جیت جائیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے فراڈ ہو رہا ہے، ان کے نزدیک تو وہ الیکشن جیت چکے ہیں، ری پبلکن امیدوار نے سپریم کورٹ جانے کی بھی دھمکی دے دی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کے ساتھ فراڈ ہمارے ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے، صاف صاف بتاوں تو ہم یہ الیکشن کلین کر چکے ہیں، امریکی عوام کے ساتھ یہ بڑا فراڈ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے ساتھ ان انتخاب کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے امریکی سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں، ہم چاہیں گے کہ صبح چار بجے والے ووٹ کو نتائج میں شامل نہ کیا جائے۔ یہ بڑے دکھ کا لمحہ ہے، میں یہ پھر بتاتا چلوں کہ ہم انتخابات پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور جنہوں نے ہماری مدد کی میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں