بیٹی کو بچانے والا باپ ریبیز کا شکار ہو نے والا، دم توڑ گیا
ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
آوارہ کتے سے بیٹی کو بچانے والا باپ ریبیز کا شکار ہوکرجاں بحق ہوگیا۔جناح ہسپتا ل کی ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ محمد سلیم گزشتہ ایک ہفتے سے زیرِ علاج تھا، محمد سلیم 6 بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا، سرجانی ٹائون کے 45 سالہ محمد سلیم کو چھ ہفتے قبل کتے نے کاٹا تھا، محمد سلیم کے دونوں ہاتھوں پر کتے کے کاٹنے کے زخم تھے ۔مرحوم کے بھائی عامر نے کہا کہ سرکاری ہسپتا لوں میں بروقت ویسکینیشن نہ ہونے کے باعث محمد سلیم کی ہلاکت ہوئی، عباسی ہسپتا ل نے باہر سے ویکسین منگوا کر آدھی خوراک دے کر سلیم کو گھر بھیج دیاتھا، سندھ گورنمنٹ ہسپتا ل نیوکراچی اور عباسی شہید ہسپتا ل میں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں ملی تھی۔