بجلی2 روپے 37پیسے فی یونٹ مہنگی
ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ ستمبر کے لئے بجلی2 روپے 37پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ۔ اس فیصلہ کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔ فیصلہ کا اطلاق 300یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صارفین پر 33ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جو انہیں آئندہ ماہ کے بلوں میں ادا کرنا ہو گا۔منگل کے روز نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزینگ ایجنسی کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ ستمبرکی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے دائر درخواست پر سماعت کی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی۔