میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کے دورۂ چین سے سرمایہ کار مایوس، پاکستان اسٹاک ایکسچینج زمیں بوس

وزیراعظم کے دورۂ چین سے سرمایہ کار مایوس، پاکستان اسٹاک ایکسچینج زمیں بوس

ویب ڈیسک
پیر, ۵ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کے پہلے روز پیرکو زبردست مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی510پوائنٹس کمی سے 42000کی نفسیاتی حدسے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب 14ارب78 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت26.77فیصدکم اور68.85فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پیرکو کاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان میں ہوا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس41033پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشن کی جانب سے کیمیکل،توانائی سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 41400پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 510.12پوائنٹس کمی سے41493.97پوائنٹس پر بندہوا۔ معاشی تجزیہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی کا سبب وزیراعظم کے دورۂ چین سے سرمایہ کاروں کی مایوسی کو قرار دے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں