ایم ڈی اے میں زمینوں کی منتقلی ،قائم علی شاہ کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار
ویب ڈیسک
پیر, ۵ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نیب کے تفتیشی افسر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیاہے۔ذرائع کا بتایا ہے کہ نیب میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ کو پوچھ گچھ کے لیے پیر کو طلب کیا گیا تھا۔قائم علی شاہ کا موقف ہے کہ نیب کے تفتیشی افسر انہیں ذاتی رنجش کا نشانا بنارہے ہیں، وہ اس معاملے پر پہلے عدالت سے رجوع کریں گے اور پھر نیب میں پیش ہوں گے۔نیب ذرائع کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق جو دو رپورٹیں پیش ہوئیں ان میں قائم علی شاہ کا نام نہیں تھا تاہم تیسری رپورٹ میں ان کا نام ہونے کی بنا پر تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔