میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ کا ارشدد وہرہ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ، میئر کراچی نے سیکورٹی واپس لے لی

متحدہ کا ارشدد وہرہ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ، میئر کراچی نے سیکورٹی واپس لے لی

ویب ڈیسک
اتوار, ۵ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی/اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر/ بیورورپورٹ) ایم کیوایم پاکستان نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کے عہدے سے مستعفی نہ ہونے پر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ارشد وہرہ گزشتہ دنوں ہی ایم کیوایم پاکستان چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوئے جبکہ انہوں نے پارٹی تبدیل کرنے کے بعد ڈپٹی میئر کا عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے ارشد وہرہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کیلیے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ارشد وہرہ کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھیں گے جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا حوالہ دیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پارٹی لیڈر منتخب نمائندے کی پارٹی سے علیحدگی پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتا ہے لہٰذا ارشد وہرہ کے خلاف خط میں الیکشن کمیشن کو ان کی پارٹی سے علیحدگی کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔علاوہ ازیںمیئر کراچی وسیم اختر نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کو حاصل مراعات واپس لے لی ہیں۔کے ایم سی حکام نے میئر کراچی وسیم اختر کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سے سیکریٹری کی خدمات واپس لے لی ہیں، اس کے علاوہ ارشد وہرہ سے وارڈن کا پروٹوکول واپس لینے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی مئیر کے پروٹوکول میں وارڈنز کی 2 موبائل بھی تھیں، جنہیں ایندھن کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے ڈپٹی میئرارشد وہراکی سیکیورٹی پرمامور سٹی وارڈنزکو واپس بلا لیا گیا،ارشد وہرا کے سیکرٹری کو دفتر خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیںڈپٹی میئرارشد وہرا کو سٹی وارڈنز کی 2موبائلیں واپس لے لی گئی ہیں ارشدوہرہ کے مطابق انہوں نے اپنی جماعت کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ارشدوہرہ گزشتہ دنوں ایم کیو ایم پاکستان کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے ڈپٹی میئر کے عہدے سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی ان کے خلاف سٹی کونسل میں تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب آزادکشمیر کے سابق وزیر طاہر کھوکھر کو گوجر خان پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ طاہر کھوکھر کو 10 لاکھ کا چیک باؤنس ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیرٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر کا گوجر خان کے طاہر رفیق کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس پر طاہر کھوکر نے دس لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو گزشتہ برس باؤنس ہوگیا، طاہر رفیق نے گوجر خان پولیس اسٹیشن میں درخواست دی تھی جس پر گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر کو ان کی رہائش گاہ ڈی ایچ اے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ طاہر کھوکھر آزاد کشمیر میں ایم کیو ایم کے کنوینئر رہ چکے ہیں جبکہ دو مرتبہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور وزیرٹرانسپورٹ رہ چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں